نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی کا فیصلہ فی الحال حتمی نہیں ہے۔
لاہور میں گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ کل وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے جو اعلان کیا ہے، اس پر سیاسی جماعتوں اور اتحادیوں سے مشاورت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی فیصلہ سیاسی نہیں ہوگا، حکومتی فیصلے آئین اور قانون کے مطابق کیے جائیں گے۔
سینیٹر اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ ابھی پابندی کا فیصلہ ہوا ہی نہیں ہے، ملکی سلامتی سب سے عزیز ہونی چاہیے، فیصلہ اتحادیوں سے مشاورت اور آئین کے مطابق ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان 24ویں بڑی معیشت بن چکا تھا، 2018 کا الیکشن چوری کیا گیا اور جب وہ حکومت گئی تو پاکستان 47 ویں معیشت تھا۔